پی ٹی آئی کے ورکر نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے آگ لگا کر خود سوزی کرلی، عمران خان نے بڑا حکم دے دیا



فیصل نامی شہری نے وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کے سامنے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
خود سوزی کرنے والے شخص کے پاس سے ایک خط بھی ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ " میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا، میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی، میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا، میں نے حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی اور یہ درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔"وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن کی خود سوزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر کو جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔ ضلعی مجسٹریٹ 48 گھنٹوں کے دوران وزیر اعظم کو انکوائری رپورٹ پیش کرے گا۔

Post a Comment