کورونا وائرس کو بھگانے کیلئے بی جے پی رہنما کی ہوائی فائرنگ اور ”گو کورونا گو“ کے نعرے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء) کورونا وائرس کو بھگانے کیلئے بی جے پی رہنما نے ہوائی فائرنگ اور ”گو کورونا گو“ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 افراد کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ 639 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بھارت میں یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں حکومت نے اکیس دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔ان حالات میں چند روز قبل بھارت میں کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ’گو کورونا گو‘ کے گانے گائے تھے جبکہ کچھ عجیب و غریب واقعات بھی سامنے آئے تھے جس میں دو بچیوں کے نام کرونا اور کووڈ رکھے گئی تاہم کچھ لوگوں کو درختوں پر اور ایک شخص کو کورونا وائرس کی اطلاع پر گائوں سے بیدخل کرنے کے بعد اسے کشتی پر قرنطینہ کر دیا تھا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں پر کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی اور ساتھ ساتھ ’گو کورونا گو‘ کے ایک مرتبہ پھر نعرے لگائے گئے۔

Post a Comment