عالمی تنظیم پی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان دنیا کی سب سے معمر آبادی کا ملک ہے جہاں 28 اعشاریہ 2 فیصد افراد 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔ اٹلی دنیا کی دوسری بزرگ آبادی والا ملک ہے جہاں 65 برس سے زائد عمر کی آبادی کی شرح 22 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔
یورپی ملک فن لینڈ 21 اعشاریہ 9 فیصد بزرگوں کے ساتھ دنیا کا تیسرا، پرتگال 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ چوتھا، یونان 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ پانچواں معمر ترین آبادی والا ملک ہے۔
پی آر بی کے مطابق پاکستان میں 65 برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ چین میں 11 اعشاریہ 9 فیصد لوگ 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔
Post a Comment
Post a Comment