برطانوی کمپنی کا10 منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنیوالی کٹ بنانےکا دعوی ٰ



دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی تیز ترین تشخیص کےلئے تیاریاں جاری ہیں ، ایک برطانوی کمپنی نے دعوی کیا ہےکہ ان کی تیارکردہ کٹ صرف 10 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔ مہلک  کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے  وہیں اس وائرس نے میڈیکل کی دنیا میں نئے رجحانات کو جنم دیا ہے۔دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں کورونا وائرس کی تیز ترین تشخیص کےلیے کٹس تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ برطانیہ میں بھی کچھ کمپنیوں نے تیز ترین تشخیص میں مدد دینے والی کٹس کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں ایک برطانوی کمپنی سن اسکرین ڈائیگنوسٹک کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو 98 فیصد درستگی کے ساتھ وائرس کی تصدیق کرسکتا ہے۔اس سے خون کی ایک بوند کی مدد سے 10 منٹ میں وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی

Post a Comment